• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیاں جانبدارانہ اور سیاسی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل کے حوالے سے امریکی پابندیوں کو ’جانبدارانہ اور سیاسی مقاصد پر مبنی‘ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں اس لیے لگائی جا رہی ہیں کیونکہ ان اداروں اور فرد نے جان بوجھ کر میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (ایم ٹی سی آر) کے تحت کنٹرولڈ آلات اور ٹیکنالوجی کو ایم ٹی سی آر کیٹیگری ون میزائل پروگراموں کے لیے ایک غیر ایم ٹی سی آر ملک کو منتقل کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ امریکا کی ان پابندیوں پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرست بنائی گئی جو محض شبہات پر مبنی تھی۔ امریکا کی جانب سے ’ایسی اشیا کا ذکر کیا گیا جو برآمدی کنٹرول کے کسی بھی نظام کے تحت نہیں آتیں لیکن پھر بھی وسیع اور عمومی دفعات کے تحت حساس قرار دی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید