• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ارسا قوانین میں ترامیم کیخلاف احتجاج میں شرکت کریں، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ سے غیر قانونی کینال نکالنے کیلئے ارسا قوانین میں ترامیم کیخلاف سندھ کے عوام 19ستمبر کو پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اسے مسترد کر دیں۔ یہ بات جی ڈی اے رہنماؤں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ڈاکٹر صفدر علی عباسی لیاقت علی خان جتوئی میر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے مشترکہ بیان کہی۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنا اور ارسا قوانین میں ترامیم دریائے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔جی ڈی اے کے چیف کوآرڈی نیٹر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی کراچی میں جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی رہائش گاہ پہنچے۔ جی ڈی اے رہنماؤں نے میر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی عیادت کی۔ جی ڈی اے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی اور خاص طور پر سندھ کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ارسا ترامیم اور سندھ دریائے سے نئے 6 کینال بنانے کیخلاف 19 ستمبر کو ہونے والی سندھ بھر میں احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔اس موقع صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنا اور ارسا قوانین میں ترامیم دریائے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے، یہ سندھ کے لیے موت کا پروانہ ہے ، جو کسی صورت عوام کو قابل قبول نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید