کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال جس قدر غیر یقینی کا شکار ہے اس سے پوری قوم اضطراب سے دوچار ہے، موجودہ حالات میں ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے، مگر جس طرح سیاسی کش مکش ہورہی ہے اس سے ریاست کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ایک جانب معاشی بحران تو دوسری جانب دہشت گردی سے ملک کی صورت حال خراب ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ عید میلاد النیﷺ کے موقع پر ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، تمام مسلک کے علمائے کرام کو اس موقع پر افہام وتفہیم سے کام لینا ہوگا،ملکی یک جہتی کو خراب کرنے کے لئے بھارت اور افغانستان سازش کر سکتے ہیں جو روکنے کے لئے قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔