• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پرPP اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

لاہور ( آن لائن ) پنجاب پاور شئیرنگ کے معاملات پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تحفظات کے بعد دونوں جماعتوں کی مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس اب رواں ماہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاور شیئرنگ معاملے پراب وفاق میں بات چیت ہوگی، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کواپنے مطالبات اور تجاویزسے آگاہ کردیا تھا، پی پی نے ہرضلع میں دو لا افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی نے ضلعی، پولیس افسران سے کام کروانے کیلئے کمیٹیاں بنانے کی تجویز بھی دی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں منتخب اراکین، ٹکٹ ہولڈرکو فنڈز فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مارکیٹ، بیت المال، زکوٰۃ کمیٹیوں میں بھی نمائندگی مانگی تھی۔ پیپلزپارٹی کے مطالبات، فیصلہ اب اسلام آباد اجلاس میں ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید