کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کو پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کی گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر 2024-2027 کی مدت کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ نامزدگی معزز وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کی گئی ہے جو ڈاکٹر ثمرین حسین کی قیادت اور انجینئرنگ کے شعبے میں ان کی خدمات پر حکومت کے اعتماد کی عکاس ہے۔ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پی ای سی گورننگ باڈی میں ان کی شمولیت ان کی شاندار لگن اور بصیرت افروز قیادت کا اعتراف ہے، جو یونیورسٹی کے عملے اور طلبہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔