کراچی ( آن لائن ) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پری بورڈ میٹنگ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی میں منعقدہ پری بورڈ میٹنگ کے دوران پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم ترقیات کا اعلان کیا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے لیے تمام ضروری ریگولیٹری اقدامات مکمل ہو چکے ہیں۔بورڈ ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ پائلٹس کے لائسنس امتحان کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے بحال کر دیا گیا ہے جس سے فلائٹ سیفٹی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔