• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل وگیس کی پیداواری کمپنیاں وفاقی حکومت کی اربوں کی نادہندہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی)پاکستان میں کام کرنیوالی تیل وگیس کی پیداواری کمپنیاں وفاقی حکومت کی اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن کو وصولیوں کے احکامات جاری کر دیئے،جنگ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال تک مختلف تیل و گیس کی پیداواری کمپنیوں کے ذمہ رائلٹی کی مد میں 44ارب 39 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا تھےوزیراعظم نے کمپنیوں کی جانب سے بقایا جات کلیئر نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیر اعظم آفس کو بھیجے گئےجواب میں بتایاگیا کہ میسرز پی ای ایل کے ذہ ایک ارب 16کروڑ، اوجی ڈی سی ایل کے ذمہ 26ا رب روپے ، ای این آئی کے ذمہ 46کروڑ،ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے ذمہ دو کروڑ10لاکھ روپے،یونائٹیڈ انرجی کے ذمہ 9ارب روپے ، یو ای پی الفا لمٹیڈکےذمہ ایک ارب12 کروڑ، اورینٹ پاکستان کے ذمہ87کروڑ روپے، زیوار پٹرولیم کے ذمہ 83کروڑ20لاکھ روپے، سیف انرجی کے ذمہ 4کروڑ 20لاکھ روپے، گلف پٹرولیم کے ذمہ ساڑھے 5کروڑ روپے،بی او ڈبلیو(بو ) انرجی کے ذمہ دو ارب 70کروڑ روپے اور ارول کے ذمہ ایک ارب ساڑھے 12کروڑ روپے رائلٹی کی مد میں واجب الادا تھے،پیٹرولیم ڈویژن کےڈی جی پی سی آفس کی جانب سے جمع جواب میں کہا گیا ہےکہ سرکلر ڈیٹ اور ملک میں ڈالر کی عدم فراہمی کی وجہ سے چند کمپنیوں کے زمہ رائلٹی کی مد میں بقایا جات واجب الادا ہیں جسکے باعث وہ بروقت واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں۔