اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل نے’’حکومت کی جانب سے مجوزہ 26آئینی ترمیم کے پیکیج‘‘ پر غور و خوض کے بعد معاملہ 2 اکتوبر تک موخر کرتے ہوئے قراردیاہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائیگا،پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحرکی صدارت میں اجلاس منعقد ہواجس میں وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک،امجد شاہ ،حسن رضا پاشا،طارق آفریدی، خوشدل خان اور ہارون الرشید نے شرکت کی، اجلاس میں مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم کے مسودہ کا شق وار جائزہ لیا گیا، اوراس میں ترامیم کو بھی زیر غور لایاگیا،بعد ازاں بعد معاملہ 2اکتوبر تک موخر کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائیگا۔