• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

قواعد و ضوابط اور نظام کار سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

 قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ممران کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج نہیں ہو گا۔

ایوان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہونے سے متعلق ممبران کو آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ اور بلاول بھٹو نے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کے معاملے پر سب کمیٹی بنائی، سب کمیٹی ایوان کے وقار اور ممبران سے متعلق سفارشات اور ترامیم کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید