• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو ورکر زیادتی واقعے کا نوٹس لے لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جیکب آباد میں پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ 

ترجمان صوبائی وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے مقامی پولیس کو پولیو ورکر کی رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ خواتین پولیو ورکرز انسداد پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہمیشہ سے پروگرام کی اولین ترجیح رہی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ متاثرہ پولیو ورکر کو انصاف دلانے کےلیے ہر ضروری اقدام کر رہی ہوں۔ 

علاوہ ازیں وزیر پولیو ورکر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ اسے معاوضہ فراہم کریں۔

قومی خبریں سے مزید