• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال خیرپور میں لاوارث لاشیں کئی ماہ سے موجود

سول اسپتال خیرپور، تصویر بشکریہ فیس بک
سول اسپتال خیرپور، تصویر بشکریہ فیس بک

سول اسپتال خیرپور کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایم ایس سول اسپتال خیرپور نے تصدیق کی کہ اسپتال کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشیں کئی ماہ سے موجود ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، پولیس کو بتانے کے باوجود بھی لاشوں کو دفنایا نہیں گیا، لاشوں کو مردہ خانے میں 5 روز سے زیادہ دن تک نہیں رکھا جاسکتا۔

محکمہ صحت سندھ نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی ہے، مردہ خانے کے اے سی میں خرابی تھی، جسے 2 دن میں ٹھیک کردیا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول اسپتال خیرپور کے مردہ خانے میں دونوں لاوارث لاشیں 3 ماہ سے موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید