• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کون کب ڈیم کیلئے فنڈ لے سکتا ہے، دانیال چوہدری

بیرسٹر دانیال چوہدری : فوٹو فیس بک
بیرسٹر دانیال چوہدری : فوٹو فیس بک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان فیصلہ کرے گی کہ چیزوں کو کیسے آگے چلنا ہے، پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ کون کب ڈیم کیلئے فنڈ لے سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور پارلیمان کے پاس رہے گی، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کیسے چلانا ہے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ عوام اور وکلاء برادری میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے، لوگوں کی انصاف مانگتے ہوئے زندگی گزر جاتی ہے، ایسے بھی کیسز ہیں جن میں ملزمان سزا سے زیادہ سزا پا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومتی آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک ٹل گیا ہے، آج سینیٹ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک جانے کی تصدیق کردی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم پیش ہونے میں ہفتہ 10 دن لگ سکتے ہیں، آئینی ترمیم منظور نہ ہوسکی تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی، پارلیمان چلتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید