پبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق ’’ایلانگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایلانگ اسٹرائیک ٹو انسداد دہشت گردی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری مشق ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی مشق کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات اور تربیتی طریقہ کار کو فروغ دینا تھا۔ دونوں افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بڈی ورمان بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔