بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ نینا گپتا اور عہد ساز ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز کی بیٹی فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا امید سے ہیں اور وہ پہلی بار ماں بننے والی ہیں۔
اس حوالے سے 34 سالہ مسابہ گپتا اور انکے شوہر ستیا دیپ مشرا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مشترکہ پوسٹ میں جمعرات کو اس بات کا اعلان کیا۔
دوسری جانب مسابا کی والدہ نینا گپتا نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ہاں بچہ آنے والا ہے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے۔
مسابا کو مبارکباد دینے والوں میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا سرفہرست ہیں انکے علاوہ روشنی چوپڑا، گلوکارہ سنیدھی چوہان بھی مبارکباد دینے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مسابا کی ستیا دیپ مشرا سے جنوری 2023 میں شادی ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل انکی مادھو منتینا سے شادی جو کہ 2019 میں چار برس بعد ختم ہوگئی تھی۔