• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر

پاکستان سمیت عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ 

امریکا میں رواں ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونے کا بھاؤ آج مذید بڑھا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے سے دو لاکھ 68 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح پر ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 767 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 587 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید