• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ایران نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیجر دھماکوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے لبنانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر لبنان کا شکریہ ادا کیا۔

عباس اراقچی نے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید