دنیا بھر میں شیروں کو عام طور پر شکاری اور خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا میں ایک خاتون کی شیر سے ملاقات دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
شیر پنجرے میں بھی ہو تب بھی دیکھنے والوں کو دہشت میں ڈال دیتا ہے لیکن امریکی خاتون کی ایک سفید شیر سے ملاقات اور محبت کا اظہار دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک خاتون کو بہت ہی بہادری اور آرام و آسانی کے ساتھ بڑے سفید شیر کے ساتھ ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی ان کی شیر اور چیتوں سے اسی انداز میں ملنے کی کئی ویڈیوز موجود ہیں۔
خاتون کی ویڈیوز پر صارفین ان کی بہادری کی خوب تعریف کر رہے ہیں ساتھ ہی انہیں محتاط رہنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔