• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی، عرفان صدیقی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا کو آئینی عدالت پر اعتراض نہیں تھا، انھیں ججز کی تقرری کے فارمولے پر بھی اعتراض نہیں تھا۔ مولانا صاحب نے اختلافات کی خاص طور پر نشاندہی نہیں کی تھی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی۔ اس وقت بھی میڈیا میں پانچ مسودے گردش کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا مولانا کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلدی نہ کریں، امید ہے مولانا کا مسودہ بھی ہماری ترامیم کے اردگرد ہوگا۔ 

عرفان صدیقی نے کہا توقع تھی کہ مولانا کی وجہ سے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شاید یہ ہماری خوش فہمی تھی۔ ترمیم لانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ 

انھوں نے کہا آئینی ترمیم ستمبر میں یا اکتوبر میں آسکتی، جیسے ہی مولانا مطمئن ہوجائیں گے آئینی ترمیم آجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید