اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دے دی، کہا کہ ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں، جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، ہر مرحلے پر حزب اللّٰہ کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
ادھر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے لبنان دھماکوں پر احتساب کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ شناخت، جگہ اور حالات جانے بغیر ہزاروں افراد کو دھماکوں کا نشانہ بنانا شرمناک ہے۔