بڈاپسٹ (ہنگری) اے ایف پی)لبنانی تنظیم حزب اللہ پیجرز سے متعلق کسی بھی کمپنی کی ہنگری میں کوئی مینوفیکچرنگ سائٹ نہیں ہےاس بات کی وضاحت ہنگری کی حکومت نے کی ہے ۔ حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز دھماکوں سے پھٹ پڑے تھے۔ لیکن ہنگری کا کہنا ہے کہ یہ پیجرز بنانے والی کوئی بھی سائٹ ان کے ملک میں نہیں ہے۔ بدھ کو یہاں سرکاری ترجمان نے بتایا کہ زیر بحث کمپنی ایک ٹریڈنگ ادارہ ہے اور اس کا مصنوعات سازی سے کوئی تعلق نہیں ہے جن پیجرز کا ذکر ہے ہنگری میں ہوتے ہی نہیں ہیں ہنگیرین کمپنی کی شراکت دار ایک تائیوان کی کمپنی نے بھی پیجرسازی کی تردید کی ہے۔