• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فضائیہ کے جنوبی لبنان میں حملے

اسرائیل فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مس الجبل، طیبہ اور بلیدہ میں حملہ کیا۔

مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے وادی بقا میں 70 مقامات کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید