پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کی نگرانی میں صوبائی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، نتائج کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن 2 روز بعد کرے گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پی ایف ایف پنجاب کے الیکشن میں 38 اضلاع سے منتخب نمائندے شریک ہوئے جبکہ بلوچستان کے 37 اضلاع سے کامیاب عہدیداروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
گلگت بلتستان کا انتخابی عمل بھی مکمل ہو گیا، گزشتہ روز خیبر پختونخوا، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آبادکے صدور کے الیکشن مکمل ہوئے تھے، نتائج کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن 2 روز بعد کر ے گا۔
پنجاب کے الیکشن میں نوید اسلم لودھی 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان سے حاجی جمیل احمد کامیاب رہے، کامیاب امیدواروں نے شفاف الیکشن کروانے پر نارملائزیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔