• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: اسکرین گریپ امریکی میڈیا
فوٹو: اسکرین گریپ امریکی میڈیا

یونان سے لندن روانہ ہونے والی پرواز میں ویپ (ای-سگریٹ) پھٹنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونان سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کے دوران ایک ڈرامائی واقعہ پیش آیا، جب ایک مسافر کے دستی سامان میں موجود ویپ دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد مسافروں میں افواہ پھیل گئی کہ جہاز میں "بم" ہے، جس کی وجہ سے مزید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تمام 236 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کو فوری طور پر جہاز سے ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے باہر نکالا گیا اور کسی بھی بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا تاہم ایک مسافر کو سلائیڈ پر رگڑ کے زخم آئے ہیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ آگ ایک پاور بینک اور ای-سگریٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ ویپ اور دیگر ٹیکنالوجی آلات جہاز میں آگ لگنے کا سبب بن سکتے ہیں، اس سے قبل جولائی میں ایک امریکی ایئرلائن کی پرواز کے دوران ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں 3 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید