• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات بڑھانے کیلئے ساڑھے 8 ارب کی منظوری دے دی گئی، جام کمال خان

فائل فوٹو، جام کمال خان
فائل فوٹو، جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل، زراعت اور عالمی برانڈنگ کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیا ای ڈی ایف بورڈ بنانے سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔

جام کمال خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کےلیے وسائل دیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2025 اوساکا جاپان میں پاکستان کی شرکت کےلیے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے ایکسپو سینٹر کی تکمیل کےلیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ وزارت تجارت کے مطابق یہ سارے فیصلے ای ڈی ایف بورڈ کی 85ویں میٹنگ میں لیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید