کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)نے روزنامہ وطن گجراتی کراچی اور ماہنامہ وطن میگ کراچی کےپبلشر اور چیف ایڈیٹرعثمان عرب ساٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے ایک مشترکہ بیان میں عثمان ساٹی کے سوگوار لواحقین اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔