• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NTDC کروڑوں کے 800 لیپ ٹاپس 300 ڈیسک ٹاپس اور دیگر سامان خریدے گی

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) بھاری قرضہ موصول ہونے کے بعد قرضے کی ایک مخصوص رقم ادارے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سامان کو خریدنے کی پیشکشیں طلب کی جائیں گی ان میں 800 لیپ ٹاپس، 300 ڈیسک ٹاپس، 300 ایک کلو واٹس کے یو پی ایس اور 300 پرنٹرز شامل ہیں۔ ان اشیاء کی پیشکشوں کی سیکیورٹی بڈ ہی تقریبا 10 کروڑ سے زائد ہے۔ دریں اثناء مذکورہ ادارہ ہی ضلع سیالکوٹ میں 500 کلو واٹ کے سب اسٹیشن کی تعمیر کے مقام کے حوالے سے اعتراضات کی سنوائی 2 جنوری 2025 کو کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید