• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 808 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولیاں

اسلام آباد(عاطف شیرازی) شہری پیٹرولیم لیوی کےبڑھتے بوجھ تلےدب گئے،سال دو ہزارچوبیس کےدوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈآٹھ سو آٹھ ارب چودہ کروڑ روپےکی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے یہ وصولیاں جنوری سے ستمبر کےدوران کی گئیں،اکتوبرسےدسمبرکاڈیٹا ابھی آنا باقی ہے ،سال کےاختتام تک پیٹرولیم لیوی کابوجھ مزیدبڑھ جائیگاٍ،سرکاری دستاویزات کےمطابق جنوری سےمارچ کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی246ارب 82کروڑروپے،اپریل سےجون کی سہ ماہی میں 299ارب63کروڑ روپےاورجولائی سےستمبر کی سہ ماہی میں 261 ارب67کروڑروپےتھی،اسوقت پیٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل کےفی لیٹرپر60 روپے کےحساب سے لیوی عائدہے۔
ملک بھر سے سے مزید