کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک و مالیاتی ادارے یکم جنوری بروز بدھ کو عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2025 کو ملک بھر کے بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک بدھ یکم جنوری 2025 کو” بینک تعطیل“ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔