• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے کلیکٹریٹ آف کسٹمز سیالکوٹ کے چار افسران کو معطل کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کلیکٹریٹ آف کسٹمز، سیالکوٹ کے چار افسران کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں عطیف حنیف، پرنسپل اپریزر (ٹائم اسکیل-17)، عدنان، اپریزر (بی ایس-16)، محمد انیق جمیل، انسپکٹر (بی ایس-16)، اور عدیل قربان، اپریزر (بی ایس-16) شامل ہیں۔ ان افسران کی معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید