• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ حقیقت، حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری، شاہد خاقان

بہاول پور ( آن لائن ) سابق وزیر اعظم و عوام پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ ایک حقیقت ہیں، موجودہ حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،موجودہ ملکی حالات اور سیاسی جمود کے خاتمہ کے لیے میاں نواز شریف اپنا کردار ادا کریں، ملک ان حالات میں ہو اور میاں صاحب خاموش بیٹھے رہیں تو یہ ناانصافی ہے، پی ٹی آئی سے حکومتی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، جب مذاکرات ہونے لگتے ہیں تو آخر میں پتا لگتا ہے کہ خان صاحب نہیں مان رہے عمران خان کاموقف ہے کہ مجھے جیل سے باہر نکالیں اور مقدمے ختم کریں خان کی نظر میں موجودہ حکومت کی کوئی وقعت نہیں، ملک میں سیاسی انتشار ہوگا تو معیشت مستحکم نہیں ہوگی اگر گھر کمزور ہوگا تو کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہوگی وہ گزشتہ روز ایک روزہ دورے پربہاول پور میں سابق سٹی میئر عقیل نجم ہاشمی کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے جرم کیا جس کے باعث اندر ہیں،عمران خان کہتے ہیں کوئی جرم نہیں کیا پھر بھی اندر ہیں، ملک میں جب سیاسی جمود آجائے تو الیکشن ناگزیر ہوجاتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید