کراچی(نیوز ڈیسک) الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) سے چلنے والے پاکستان کے پہلے انٹیلیجنٹ ورچوئل اسسٹنٹ(آئی وی اے) کو لانچ کرنے کے لیے بات چیت اور تخلیقی اے آئی سلوشنز کے عالمی رہنما Kore.ai کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس شراکت کا مقصد صارفین کے تجربے میں انقلاب لانا اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ معاہدے پر الائیڈ بینک کی جانب سے عمر رشید پوری اورمنصور الرحمٰن خان، اور Kore.ai سے راج کونیرو اور عثمان وٹو نے رسمی طور پر دستخط کیے۔