اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے،عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے،نظام انصاف میں وکلاء برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدینےمختلف بار ایسوسی ایشنز سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہعدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے،عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہوکلاء برادری انصاف کی بروقت و موثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے چیلنجز کامقابلہ کرے، انہوں نے کہا کہنظام انصاف میں وکلاء برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدینے کہا کہوکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلیے جوڈیشل اکیڈمی تربیت فراہم کرے گی۔