• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان کیلئے بڑی تجارتی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، رضوان سعید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان کے لیے سب سے بڑی تجارتی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے،جن لوگوں نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی مخالفت کی تھی وہ اس سال کے امریکی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر کاروباری برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نائب صدر فیصل خلیل احمد، سابق صدور مجید عزیز اور جنید اسماعیل ماکڈا کے علاوہ کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی، رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں تاہم تجارت میں تسلسل برقرار رہا ہے اور امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

ملک بھر سے سے مزید