کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ سیکٹر کے ادارے زراعت کے شعبے کو ترقی کی طرف لے جا رہے ،یہ بات پی بی سی اور پی اے سی کی مشترکہ رپورٹ میں بتائی گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان ایگری کلچرل کولیشن نے پاکستان میں زراعت کے شعبے کی صورتحال کے بارے میں خصوصی رپورٹ ”دی اسٹیٹ آف پاکستان ایگری کلچر 2024“ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اور مالیاتی شعبہ زرعی ترقی میں سرمایہ کاری کررہا ہے جو ملک کی معاشی ترقی کے ساتھ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت ہے۔ رپورٹ کے اجراء کی تقریب نیشنل فوڈز کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اقتصادی اور غذائی تحفظ میں معاونت اور دیہی آبادی کی بہتری کے لئے سب سے زیادہ صلاحیت موجود ہے۔