اسلام آباد (ایجنسیاں) وزارت دفاع نے مارچ مظفر آباد سے لاپتا ہونے والے شہری مدثر حسین کو اپنی تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈر ٹرائل ملزم ہے اور ان کیخلاف فوجی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔یہ رپورٹ جمعہ کے روزپیش کی گئی ہے۔عدالت نے مدثر خان کی فیملی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مارچ 2024 میں مظفرآباد سے لاپتا مدثر خان کا پتا چل گیا، مدثر حسین انڈر ٹرائل ملزم ہے اور ان پر فوجی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے مدثر خان کیساتھ اہل خانہ کی ملاقات کی استدعا کی، اس پر عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو مدثر خان کی فیملی سے قانون کے مطابق ملاقات کی ہدایت کی۔عدالت نے مدثر خان کی فیملی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔