• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جاپان کے جزیرہ نما علاقے نوٹو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 8 لاپتہ ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔

وجیما شہر میں 72 گھنٹوں کے دوران 540 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

غیر معمولی بارش کے پیشِ نظر متعدد علاقوں کو سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

تقریباً 4 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند اور سیکڑوں علاقوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 ماہ قبل اس علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 374 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جاپان کے حکام کے مطابق سیلاب اس جگہ آیا ہے جہاں زلزلے میں بے گھر افراد کو ٹھہرایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید