• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، تاجکستان تجارتی تعلقات کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان، تاجکستان تجارتی تعلقات کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق،وفاقی وزیر رانا تنویر سے تاجکستان کے ڈائریکٹر سٹیٹ کی ملاقات، سرحد کے دونوں جانب گودام کے قیام پر بھی غور، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے ڈائریکٹر سٹیٹ احمد زودہ نورمحمد اتو نے گزشتہ روز ملاقات کی، تاجکستان کے سفیر ج شریف زودہ یوسف تویر بھی اجلاس میں شریک تھے ،تاجکستان کا وفد 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے معاہدے پہ دستخط کریگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی تھی، ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور تاجکستان کے سٹیٹ ریزرو میٹریل ریزرو کے درمیان معاہدے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید