معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کے میٹنگز کے دوران کمرے میں ایک خالی کرسی رکھنے کے دلچسپ و عجیب اقدام کی وجہ سامنے آ گئی۔
جیف بیزوس نے اپنے اس اقدام کے بارے میں بتایا .' کہ میں میٹنگ کے دوران کمرنے میں جو خالی کرسی رکھتا ہوں وہ سب سے اہم شخص یعنی ہماری کمپنی کے صارفین کی نمائندگی کرتی ہے۔
ان کا یہ اقدام باہر کے لوگوں کو عجیب لگ سکتا ہے لیکن اس کے اثر سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ اقدام کمپنی کو یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ اُنہیں کوئی بھی فیصلہ صارفین کی ڈیمانڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کرنا ہے۔
جیف بیزوس کا ماننا ہے کہ اگر کوئی عام کمپنی اپنے صارفین کے معیار پر پورا نہ اُتر سکے تو اس کے صارفین یہ بات شاید صرف اپنے 6 دوستوں کو بتائیں گے لیکن اگر کوئی انٹرنیٹ پر اپنے صارفین کے معیار پر پورا نہ اُتر سکے تو ہر صارف یہ بات آگے 6 ہزار افراد کو بتا سکتا ہے۔