• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: شہید بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ 

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کے حکم نامے کے مطابق جامعہ تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج جاری نہ کرے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 ستمبر کےلیے وزارت صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ 

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت کو آج شام ساڑھے 4 بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا۔ 

حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق فوری طور پر اطلاع دیں۔ 

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف 6 طالب علموں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

طلبا کا موقف ہے کہ ٹیسٹ میں 200 میں سے 26-27 ایم سی کیوز آؤٹ آف سلیبس تھے۔

قومی خبریں سے مزید