فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ہزار 652 ارب ٹیکس وصول کرلیا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق شارٹ فال کی صورت میں منی بجٹ نہیں آئے گا، انکم ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ 50 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے حاصل کرلیا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق بینکوں سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے ایڈوانس قسط کی وصولی متوقع ہے جبکہ گیس کمپنیوں سے بھی ٹیکس واجبات وصول کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق 20 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف ہے، تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کےلیے مذاکرات جاری ہیں، اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔