• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے پریکٹس پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا


پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

بیرسٹر گوہر کی درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکریٹری صدرِ مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی درخواست کے زیرِ التوا ہونے تک نئی تشکیل شدہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کام سے روک دیا جائے، آرڈیننس کے خلاف درخواست کے دوران پرانی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید