• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔عدالتِ عالیہ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی جاری کیا جائیگا۔سماعت کے دوران جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے، آرڈیننس کے مطابق بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقدمات کو دیکھے گا، ہر کیس کو اس کی باری پر سنا جائیگا ورنہ وجہ بتائی جائے گی، ترمیمی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائیگا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائیگا، تمام ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ عوام کیلئے دستیاب ہو گا،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کریگی۔
اہم خبریں سے مزید