• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کا فضائی حملہ: تل ابیب پر خوف کے سائے، سائرن بجنے لگے

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔

یمن کی جانب سے جوں ہی میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوئے تو سائرن بجا کر لوگوں کو انتباہ جاری کیا گیا۔

سائرن کی آواز سُن کر لوگوں نے پناہ کے لیے شیلٹرز کا رخ کر لیا، ٹریفک اپنی جگہ رک گیا جبکہ بیشتر افراد سڑک کنارے ہی لیٹ گئے۔

ادھر اسرائیلی افواج نے متعدد دفاعی میزائل داغے اور یمنی میزائل تباہ کرنے کی کوشش کی۔

شمالی اسرائیل کے علاقے تبریس میں بھی راکٹ الرٹ سائرن کی مدد سے لوگوں کو انتباہ دیا گیا۔

دریں اثناء عراقی ملیشیا نے اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے عراقی ملیشیا کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

ادھر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ شمالی اسرائیل کے باشندوں کے لیے گھر واپسی مشکل بنا دے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، جبکہ حزب اللّٰہ نے فضائی یونٹ کے سربراہ محمد حسین سرور کی شہادت کی تصدیق کر دی، لبنان میں شہید افراد کی تعداد 7 سو سے زیادہ ہو گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید