• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں 50 افراد کی ہلاکت کے بعد قبائل میں سیز فائر

پشاور،کرم(مانیٹرنگ ڈیسک+این این آئی) جھڑپوں میں 50افراد کی ہلاکت اور 120افراد زخمی ہونے کے بعد قبائل کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق ضلع کرم کے تمام علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپیں بند کرا دی گئی ، پاراچنار، پشاور مین شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیواڑ، تری منگل، کنج، علیزئی، مقبل اور پاڑہ چمکنی کڑمان کے علاقوں میں فریقین کے عمائدین اور جرگہ ممبران کے تعاون سے فورسز پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قابو پالیا اور قبائل کے مورچوں پر سفید جھنڈے لہرا کر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فائر بندی کے بعد علاقے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید