• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ڈاہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) 7thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے احکامات کے باوجود نسیم نگر پولیس نے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری کی سیشن کورٹ میں بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے معاملے، ہراساں کرنے، لاءکالج کے طالبعلم کی گرفتاری و رہائی کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔ ایڈووکیٹ راشد خان نے ”جنگ“ کوبتایا کہ اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری کے بعدعدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کی وڈیو بنانے اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کے بعد انہیں ایک شخص نے بات چیت کے بہانے فون پر قاسم آباد کے علاقے میں عبداللہ مال کے ایک ہوٹل پربلوایا تھا جہاں سے برطرف پولیس اہلکار امام بخش زرداری اور دیگر نے پیپلزپارٹی یوسی 15کے وائس چیئرمین اور لاء کالج کے طالبعلم طیب کو یرغمال بنالیا اور اپنے ہمراہ لے گئے اور اسماعیل ڈاہری کی وڈیو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا‘ مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید