• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز وہے، صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مارکیٹ چوک حیدرآباد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے‘ اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ مارکیٹ چوک پر شمع رسالت کے پروانے یہ عزم کرتے ہیں کہ جب تک جسم میں خون دوڑ رہاہے روح اور جسم کارشتہ قائم ہے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے‘ پوری قوم 7ستمبر1974ءکی یاد میں گولڈن جوبلی منارہی ہے جس پر مصطفےٰ کریم کی نظر کرم ہوجاتی ہے وہی ختم نبوت کیلئے کام کرتے ہیں ختم نبوت کیلئے کام کرنے والوں کی پشت پر حضور کا دست مبارک ہوتا ہے‘ ختم نبوت کے خلاف کام کرنے والا دنیا اور آخرت میں ذلیل و سواہوتاہے اورجو حضور کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوششیں کرتا ہے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی کاسیاسی تدبر اور حکمت عملی تھی جنہوں نے صرف پانچ اراکین جے یوپی کے ہونے کے باوجودبھٹو صاحب کی حکومت سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا نورانی صاحب فرماتے تھے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ختم نبوت کا تحفظ کرنے کی وجہ سے امید ہے اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرما دے گا انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے ہمارے کہنے پر مختصرہ فیصلہ تو سنا دیا لیکن بیرونی دباو¿ پر اب تک تفصیلی فیصلہ روکا ہواہے ان سے مطالبہ ہے کہ فوری فیصلہ سنا کے عوام کے اضطراب کو دور کریں ان کے ساتھ جو بیکری میں واقعہ ہوا ہے وہ کہیں اللہ کی طرف سے ان کے فیصلہ میں تاخیر اور نیت میں فتور کا ردعمل تو نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عمرکورٹ میں ایک گستاخ کی موت پر علمائ کو جھوٹے مقدمات بنا کر پابند سلا سیل کیا جارہاہے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں ہورہی ہیں پاکستان میں اب تک جس جس گستاخ کو پھانسی کی سزائیں سنائی گئی ہیں انہیں اب تک کیوں پھانسی نہیں دی گئی؟295cپر مکمل عمل کرتے ہوئے تمام گستاخوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تو پھر کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا عمرکوٹ واقعہ کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے پاکستان میں قانون ناموس رسالت کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے آخری دم تک تحفظ کریں گے۔ آستانہ عالیہ ستیانی شریف (بدین) علامہ پیر غلام محمد سوہونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے جسم کے آخری قطرے تک صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ساتھ ہیں‘ ہماری پوری جماعت انکی جماعت ہے وہ جب چاہیں حکم دیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘ عشق مصطفےٰ سے سرشار عاشقان نبی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میں نے صاحبزادہ ابوالخیر سے کہا ہے کہ عالمی ختم نبوت کانفرنس منعقد کریں جس میں دنیا بھر کے علماءخطاب کریں‘ ختم نبوت کے محافظوں کی پشت پر رسول اللہ کا ہاتھ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید