• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولگام‘ قابض بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی‘ 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے آدیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) اور چار بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔دریں اثنا، بھارتی فورسز کی طرف سے جموںخطے کے پونچھ، راجوری، کشتواڑ اور ادھم پور اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید