• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (نیوزڈیسک ) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، نواز شریف کو خاموشی توڑنی ہو گی ، بتانا ہو گا جو ترمیم ہو رہی ہے وہ اس کے حق میں ہیں یا نہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے غلط قانون بنایا اور آج جو قانون بنا رہے ہیں وہ اسی قانون کے تحت جیل میں ہوں گے، جس ملک میں سیاسی آزادی نہیں ہو گی وہاں جبر ہو گا، ترمیم میں جو باتیں لکھی ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کبھی کسی نے کہا ہے اس سے پہلے کسی جج، کسی صدر نے کہ ملک میں آئینی عدالت ہو گی، آج سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک جج سپریم کورٹ کا چیف جسٹس نا بن پائے، وزیر قانون نے جو ایک ترمیم کا ڈرافٹ وکلاء کو دیا اس میں عوامی مسائل کا کوئی ایک لفظ بھی نہیں تھا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جب اصول کی بات کرتے تھے ان کے ساتھ تھا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اگر قانون توڑ رہے ہیں تو ان کو گرفتار کریں، خیبر پختونخوا کی حکومت پہلے بھی کرپٹ تھی اور آج بھی کرپٹ ہے، وہاں کی اپوزیشن اس کو اجاگر کرے، میاں نواز شریف کی دو حکومتیں ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کی مرضی سے ہو رہا ہو گا۔
ملک بھر سے سے مزید