• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارکنگ فیس میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

کراچی (این این آئی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیریز انٹرنیشنل نے پارکنگ فیس میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود پارکنگ کی جگہ پر نہ تو کوئی شیڈ میسر ہے اور نہ ہی گاڑی کے کسی نقصان کی ذمہ داری لی جاتی ہے۔مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کو لاگوکئے بغیر جیریز انٹرنیشنل کو پارکنگ فیس بڑھانے کا کھلا اختیار دینے میں کچھ بااثر افراد بھی شامل ہیں جو اس اضافی رقم سے نوازے جارہے ہیں جبکہ اس معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے چپ سادھ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارکنگ کا ٹھیکہ جیریز انٹرنیشنل کو د یا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری سے قبل جیریز انٹرنیشنل کار پارکنگ کی یومیہ 400روپے فیس لے رہی تھی جسے اب حیران کن طور پر 100فیصد بڑھا کر 800روپے کردیا گیا ہے ۔عوام پہلے ہی ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے لیے مہنگے ٹکٹ خریدتی ہے اور اس کے بعد پارکنگ فیس کے نام پر اسے لوٹا جارہا ہے ۔اگر کوئی شخص بذریعہ ہوائی جہاز کہیں سفر کرتا ہے اور اپنی گاڑی یہاں پارک کرکے جاتا ہے تو اسے یومیہ 800روپے کے حساب سے فیس دینی ہوتی ہے جبکہ اس سے قبل پہلے دن کی فیس زیادہ ہوتی تھی اور دن بڑھنے کے ساتھ اس میں کمی کردی جاتی تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید