• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے عدلیہ میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدلیہ میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی، ملکی حالات میں بہتری کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے ملکی معاشی صورت حال کو خراب کرنے کی سازش شروع کردی ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد ملکی معیشت کے بہتر ہونے کے امکانات نظر آتے ہی اس جماعت نے ایک بار پھر دھرنے اور احتجاج کی سیاست شروع کردی ہے،پاکستان اس وقت اس قسم کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر منتخب ایوانوں سے آئینی ترامیم کو منظور کیا جائے اس پی ٹی آئی جیسی ملک دشمن جماعت پر پابندی عائد کی جائے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، موجودہ حکومت اور عوام کی بڑی قربانی اور محنت سے اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید